15 اکتوبر 2026 - 11:24
قبلۂ اول 'مسجد الاقصیٰ' ہمیشہ کے لئے ایران کی پہلی ترجیح ہے، بریگیڈیئر جنرل قاآنی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے فلسطینی قوم اور اس کی مزاحمت کی حمایت کے لئے ایران کے عزم پر زور دیتے ہوئے واضح کیا: مسجد الاقصیٰ کا معاملہ اور دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ ہمیشہ ایران کی ترجیحات کی بلند ترین سطح پر رہا ہے اور رہے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے بین الاقوامی قدس انسٹی ٹیوٹ کے نام اپنے پیغام میں فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ایران کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا: مظلوم فلسطینی قوم اور اس کی مقاومت و مزاحمت کی حمایت ایک ایسا فریضہ ہے جس کا ہم نے سنہ 1979ع‍ سے عہد کیا تھا اور آج تک اس پر قائم ہیں۔

انھوں نے ایران کے قومی اور بین الاقوامی امور میں قبلۂ اول 'مسجد الاقصیٰ' کی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: مسجد الاقصیٰ کا معاملہ اور دشمنوں کے خطرات کا مقابلہ، ایک قطعی عہد و پیمان کے طور پر، ہمیشہ ایران کی پالیسیوں اور ترجیحات کی بلند ترین سطح پر رہا ہے اور رہے گا۔

بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے آخر میں، ایران کی حمایت میں بین الاقوامی قدس انسٹی ٹیوٹ کے موقف کی قدر کرتے ہوئے یاددہانی کرائی کہ امریکی اور صہیونی دشمن کے خلاف ایران کے دفاع میں آپ کے حمایتی موقف اور رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای (اعلی اللہ مقامہ) کی شہادت پر تعزیت کے لئے، ہم دلی طور پر شکر گزار ہیں۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha