14 اکتوبر 2026 - 15:19
قانون شکن جہاز 2500 کنٹینروں کے ساتھ آبنائے ہرمز کے غیر مجاز روٹ، ڈوب گیا، سپاہ بحریہ + تصاویر

سپاہ سپاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا کہ ایک خلاف ورزی کرنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز، جو آبنائے ہرمز کے غیر مجاز اور خطرناک راستے سے گذر رہا تھا، سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے اور شدید اتشزدگی سے دوچار ہو گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک اعلامئے میں کہا: ایک خلاف ورزی کرنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز 2500 کنٹینروں کے ساتھ، آبنائے ہرمز کے جنوب میں، غیر مجاز روٹ پر، غرق ہو گیا۔

اعلامئے کا متن:

• ایک خلاف ورزی کرنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز، جو آبنائے ہرمز کے غیر مجاز اور خطرناک رورٹ سے گذرنے کا ارادہ رکھتا تھا، ایک سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے اور شدید آتشزدگی سے دوچار ہو گیا۔

• یہ بحری جہاز 2500 سے زائد کنٹینروں بھر سامان لے کر آج صبح آبنائے ہرمز کے جنوبی پانیوں میں آگ کی شدت کی وجہ سے ڈوب گیا۔

• سپاہ کی بحریہ اعلان کرتی ہے: مقامی بحری جہاز اور ماہی گیر اس راستے سے گذرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں تاکہ پانی پر تیرتے کنٹینروں سے ٹکرا نہ جائیں۔

تصویری ویڈیو:
 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha