11 اکتوبر 2026 - 10:04
یمنی میزائل نے سعودی عرب کے الدمام ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمن کے حملے اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ گذشتہ روز اس ملک کے بہت سے ہوائی اڈوں کو پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں اور عرب ذرائع کے مطابق، ریاض حکومت نے ملک کے اندر مسافروں کی منتقلی کے لئے ہوائی جہاز کی جگہ ریل گاڑیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ / ادھر پاکستان، ترکیہ، مصر، کویت اور بہت سے دیگر ممالک نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ایک یمنی میزائل نے ملک کے مشرق میں واقع شہر دمام کے "شاہ فہد" ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے، جو عام طور پر یمنی میزائلوں اور ڈرونز لگنے اعتراف نہیں کیا کرتی، آج (اتوار) کو علی الصبح 'اعتراف' کیا کہ ایک یمنی میزائل نے شہر دمام کے "شاہ فہد" ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اس وزارت نے دعویٰ کیا کہ میزائل ہوائی اڈے کے آس پاس گرا ہے، اور گرد ممکنہ نقصانات یا جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیں۔

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر یمن کے حملے اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ گذشتہ روز اس ملک کے بہت سے ہوائی اڈوں کو پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں اور عرب ذرائع کے مطابق، ریاض حکومت نے ملک کے اندر مسافروں کی منتقلی کے لئے ہوائی جہاز کی جگہ ریل گاڑیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب موصولہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان، ترکیہ، مصر، کویت اور بہت سے دیگر ممالک نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha