6 اکتوبر 2026 - 16:31
دشمن کے اہداف کی فہرست جوابی کارروائی کے لئے تیار ہیں، بریگیڈیئر جنرل طلائی نیک

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا: ایران پر کسی بھی نئی جارحیت اور شرارت کے جواب میں دشمن پر مزید بھاری شکستیں مسلط کریں گے۔/ دشمن کے اہداف کی فہرست جنہیں دوبارہ جارحیت کی صورت میں نشانہ بنایا جائے گا، تیار کر لی گئی ہے۔

بین الاقوامی ـ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پاسدار رضا طلائی نیک نے آج منگل (6 اکتوبر) کو اپنی پریس کانفرنس میں کہا: اس وقت ہم رمضان کے دفاع مقدس کی کامیابیوں اور فتوحات کے استحکام کے مرحلے میں ہیں، اور رمضان کے دفاع مقدس دفاع  کے سات ماہ سے زائد عرصے میں دشمن کو بھاری شکستیں، الحمدللہ، عوام اور مجاہدوں کی بلند ہمت، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی رہنمائی اور نظام اسلامی کے ارکان کے تعاون سے حاصل ہوئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: کامیابیوں کے استحکام اور امریکی و صہیونی دشمنوں کی شکستوں کی تکمیل کے دور کا تقاضا ہے کہ سب ہی دفاعی طاقت اور مزاحمت کو بلند کرنے کے لئے میدان میں حاضر رہیں۔

جنگ کے حالات کے مطابق تحقیق، ترقی اور پیداوار کے پروگراموں کی اپ ڈیٹنگ

وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا: مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر اور جوائنٹ اسٹاف آف آرمڈ فورسز کی رہنمائی اور آرمی، سپاہ اور سیکورٹی فورس (فراجا) کے کمانڈروں کی جانب سے ترجیحات کے اعلان کے مطابق، دفاعی سازوسامان اور ہتھیاروں کی تحقیق، ترقی اور پیداوار کے پروگراموں کو، جنگ کے حالات کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جار رہا ہے۔ مسلح افواج کی نئی ڈاکٹرائن کے مطابق جارحانہ ہتھیاروں کی صلاحیتوں کے حوالے سے یہ پروگرام معاملہ وزارت دفاع میں فعال طور پر جاری ہے۔

انھوں نے بیان کیا: وزارت دفاع کی پیداواری صلاحیت اور شراکت دار نیٹ ورک میں ایک ہزار سے زائد سسٹم، ہتھیار، سازوسامان اور گولہ بارود موجود ہیں، جن میں سے کچھ ہتھیاروں اور سازوسامان کو جارحانہ دفاعی ڈاکٹرائن کے مطابق تکنیکی طور پر بہتر بنایا گیا ہے اور ان کی پیداوار کی مقدار میں بھی اضافہ ہؤا ہے۔

بعض ہتھیاروں کی پیداوار میں تین گنا اضافہ

انھوں نے کہا: رمضان کی جنگ سے قبل کے مقابلے میں ہتھیاروں، سازوسامان اور گولہ بارود کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافے کے سلسلے میں، بعض ہتھیاروں میں محفوظ ماحول میں نجی شعبے کی شراکت سے تین گنا سے زیادہ پیداوار میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے زور دیا: یہ اقدامات بالکل ملک میں مقرر کردہ ترجیحات اور ڈاکٹرائن کے عین مطابق ہیں۔ اگر دشمن اپنے غلط اندازوں کو دوبارہ دہرانے اور آزمانے کی کوشش کرے گا، تو یقیناً اسے مسلح افواج کے زیادہ جدید ہتھیاروں اور سازوسامان اور زیادہ بھاری جوابی کارروائی کا سامنا ہوگا۔

دشمن کے اہداف دوبارہ جارحیت کے جواب کے لئے تیار ہیں

بریگیڈیئر جنرل پاسدار طلائی نیک نے اس سوال کے جواب میں کہ 'اگر دشمن کوہ کلنگ پر ممکنہ حملہ کرے تو ایران کا جواب کیا ہوگا'، کہا: جیسا کہ کئی بار اعلان کیا گیا ہے، ایران کا کسی بھی نئی جارحیت اور شرارت کا جواب دشمن کے لئے مزید بھاری شکستیں لے کر آئے گا۔

انھوں نے مزید کہا: دشمن کے اہداف کی ایک فہرست ـ جو دوبارہ جارحیت کی صورت میں مسلح افواج کی جانب سے حملے کا نشانہ بنیں گے، ـ تیار کر لی گئی ہے اور میزائل، ڈرون اور حتیٰ کہ فضائی دفاع کی بہتری اور بحری، زمینی اور فضائی شعبوں میں دیگر سسٹمز کے شعبوں میں جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجیز مسلح افواج کی تحویل میں دی گئی ہیں۔

روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون جاری ہے

انھوں نے ایران اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون اور دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ پیداوار اور آپریشنل صلاحیتوں کے فروغ جیسے موضوعات کے بارے میں کہا: ایران، روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور ہم آہنگی کا اپنا ایک پس منظر اور ایران و روس اور ایران و چین کے درمیان مختلف شعبوں میں فعال روابط کو ہمیشہ ملک کی حمایت حاصل رہی ہے۔ دفاعی شعبے میں بھی یہ تعاون طے شدہ پروگراموں کے مطابق فریقین کی حمایت سے جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha