27 اپریل 2026 - 14:09
ایران 1000 قسم کے اسلحے کی تیار میں خودکفیل

ترجمان وزارت دفاع نے کہا: ایران 1000 قسم کے ہتھیاروں کی تیاری میں مکمل طور پر خودکفیل ہے، جن میں میزائل، ڈرون، دفاعی نظامات وغیرہ شامل ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا: "اس وقت 1000 قسم کا اسلحہ ـ بشمول میزائل، ڈرون، دفاعی سسٹمز وغیرہ ـ مقامی طور پر، مسلح افواج، وزارت دفاع اور علم پر مبنی کمپنیوں میں تیار ہوتا ہے۔

یہ صلاحیت، دفاعی صنعت میں 25 سالہ سرمایہ کاریوں اور تیاریوں کا نتیجہ ہے؛ یہاں تک کہ حتیٰ بعض مراکز کو نقصان پہنچنے کی صورت میں بھی ہتھیاروں کی تیاری اور سپلائی، ملک کی جغرافیائی وسعتوں میں، عیآں اور خفیہ انداز سے، جاری رہتی ہے۔

اس میدان میں تقریبا 9000 کمپنیاں مسلح افواج اور وزارت دفاع کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha