3 اکتوبر 2026 - 23:45
جنگ امریکہ کو خطے سے باہر نکالنے کے لئے ایران کو حاصل ہونے والا پہلا حقیقی موقع ہے، فارن افیئرز

فارن افیئرز میگزین نے لکھا: حالیہ جنگ ایران کے حفاظتی اور تزویراتی منصوبوں میں بنیادی تبدیلی کا باعث بنی ہے۔ / یہ جنگ امریکہ کو خطے سے باہر نکالنے کے لئے ایران کو حاصل ہونے والا پہلا حقیقی موقع ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی میگزین فارن افیئرز نے امریکی افواج کو خطے سے باہر نکالنے کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا:

- حالیہ جنگ نے ایران کے حفاظتی اور تزویراتی حساب کتاب کو بنیادی طور پر بدل دیا ہے۔

- تہران امریکہ اور اسرائیل کے بھاری حملوں کو برداشت کرنے کے بعد حکومت کا ڈھانچہ برقرار رکھنے اور جنگ کے اخراجات مخالف فریق کے کندھوں پر ڈالنے میں کامیاب رہا۔

- تہران کے نقطۂ نظر سے شاید، یہ واشنگٹن پر فیصلہ کن دباؤ ڈالنے اور امریکہ کو خطے سے پسپائی پر مجبور کرنے کا پہلا حقیقی موقع ہے جو ایران کو حاصل ہؤا ہے۔

- لگتا ہے کہ تہران اگلے حملے کا انتظار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ایران کا حتمی مقصد بھی لازمی طور پر امریکہ کی فوجی شکست نہیں ہے؛ بلکہ

- مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکی موجودگی کے اخراجات کو بتدریج بڑھانا ہے؛ تاکہ

- واشنگٹن اس نتیجے پر پہنچے کہ خطے میں اس کا باقی رہنا اس قدر بھاری اخراجات کا استحقاق نہیں رکھتا۔

- درست ہے کہ یہ حکمت عملی انتہائی خطرناک ہے اور کشیدگی میں حد سے زیادہ اضافہ بالکل الٹا نتیجہ دے سکتا ہے اور امریکہ کو مزید افواج بھیجنے یا حتیٰ کہ ایک وسیع تر زمینی کارروائی پر مجبور کر سکتا ہے۔

لیکن اس کا مثبت نتیجہ بھی ہو سکتا ہے، جس کی ایران کو بجا توقع ہے اور یہ توقع میدانی حقائق پر استوار ہے نہ کہ خیالی اور وہمی تصورات پر۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

جنگ امریکہ کو خطے سے باہر نکالنے کے لئے ایران کو حاصل ہونے والا پہلا حقیقی موقع ہے، فارن افیئرز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha