اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں ایک کارروائی کے دوران 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے مقبوضہ فلسطین کے رمبام اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عبرانی میڈیا حدشوت بزمان کے دعوے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں ایک سرنگ کو تباہ اور ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے پانچوں فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ