بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی، ـ ابنا؛ شینزین میں چین، امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی ظاہری سفارتی شکل کے پس پردہ، عالمی نظام کی ازسرنو تشکیل کے لئے بڑی طاقتوں کے درمیان جاری مسابقت کارفرما تھی۔ معاشیات اور بین الاقوامی امور کے ماہر، احمد صالحی نے کہا: اس سربراہی اجلاس نے یورپ کو حاشیے پر دھکیل دیا ہے اور امریکہ کی سابقہ غالب پوزیشن کو چیلنج کیا ہے۔
انٹرویو کا متن درج ذیل ہے:
سوال: شینزین میں چین، امریکہ اور روس کے درمیان یہ سہ فریقی سربراہی اجلاس "کھلی معیشت"، "آزاد تجارت"، "تعاون" اور "پائیدار امن" جیسے نعروں کے تحت منعقد ہؤا۔ لیکن اس کے حتمی بیان میں یوکرین، ایران، تائیوان یا "ٹیکنالوجی کی جنگ" (Tech war) جیسے معاملات پر ان تینوں ممالک کے درمیان موجود بنیادی تنازعات کا تذکرہ نہیں ہؤا۔ آپ اس سربراہی اجلاس کے مواد اور اس کے نتائج کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب: حالیہ سربراہی اجلاس کے حوالے سے، تین سطحوں کے درمیان فرق کرنا ضروری ہے: اعلان کردہ ایجنڈا (یعنی "متن")، اجلاس کے موقع پر آنے والے حالات و واقعات، اور بین السطور (یعنی "ضمنی واقعات" جو متن میں درج نہیں ہیں)۔
اجلاس کا متن چار نکات پر مشتمل ہے:
• اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات؛
• جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے لئے بات چیت؛
• پیٹرولیم کی ریفائننگ اور تیل کی مصنوعات کی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کا عزم؛
• بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) پر دباؤ ڈالنا کہ وہ سرکاری عہدیداروں کے خلاف مقدمات چلانے سے گریز کرے!
اس آخری نکتے کے حوالے سے یہ بات قابلِ غور ہے کہ روسی صدر کے لئے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جا چکا ہے، جبکہ دوسری طرف ٹرمپ کو بھی تشویش ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) ـ ایران سے متعلق صورتحال اور وینزویلا میں پیش آنے والے واقعات (جن میں سمندر میں کشتیوں پر حملے اور افراد کا ماورائے عدالت قتل شامل ہے) کے تناظر میں ـ مستقبل میں اسے، ہیگستھ (Hegseth) یا دیگر افراد کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے اور وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔ لہذا، اس اقدام کو ایک "حفظ ما تقدم (یا پیشگی حفاظتی تدبیر)" (Preemptive measure) کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: لیلا معتمد منفرد
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ