بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خبر رساں ذرائع ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوبارہ ہوائی ٹریفک معطل ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں۔ یہ گذشتہ 11 دنوں میں اس ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہونے کا تیسرا واقعہ ہے۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ریاض ایئرپورٹ پر طیاروں کو انتظار کی حالت میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معطلی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے اور سعودی حکام نے اس بارے میں کوئی موقف نہیں اپنایا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے کے حالات کشیدہ ہیں اور پروازوں میں خلل ہوائی نقل و حمل اور اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
یہ 11 دنوں میں تیسری مرتبہ ہے ک ریاض کے ہوائی اڈے کی پروازوں میں خلل پڑا ہے۔
پہلی بار 19 ستمبر کو یمن کے حملے کی وجہ سے، دوسری بار 27 ستمبر کو نامعلوم وجہ سے جس کے ساتھ دھماکے کی رپورٹ بھی آئی تھی، اور تیسری بار آج 30 ستمبر کو، جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔
واقعات کا اس تسلسل سے عیاں ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت کو مسلسل سیکورٹی تناؤ کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ