اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین اور روس کی جانب سے امریکا کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کیے جانے سے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کی کوشش ناکام ہوگئی۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یک قطبی عالمی نظام، جس میں ایک فریق طاقت اور دباؤ کے ذریعے اپنے مطالبات منواتا تھا، اب اختتام کی جانب ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس کے ویٹو نے سلامتی کونسل کے سیاسی غلط استعمال کو روکنے کے ساتھ قانون کی بالادستی کو دوبارہ مضبوط کیا ہے۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی نظام کا دفاع ضروری ہے کیونکہ یک طرفہ طرز عمل کسی کے مفاد میں نہیں۔
آپ کا تبصرہ