18 ستمبر 2026 - 13:27
اقوام متحدہ کا ایران میں مبینہ جنگی جرائم پر امریکا سے جواب دہی کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے ایران میں امریکی کارروائیوں سے متعلق جنگی جرائم کی رپورٹ کے نتائج کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے احتساب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ ایران میں امریکی جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن کی رپورٹ سے آگاہ ہے۔

دوجارک نے رپورٹ کے نتائج کو’کم از کم کہنا ہو تو چونکا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے مؤقف کے مطابق ایسے افراد کے بارے میں جواب دہی ضروری ہے جن کی کارروائیوں کے نتیجے میں دوسرے ملک کے شہری ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں ہونے والی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں سامنے آنے والے واقعات کے حوالے سے احتساب کے اصول کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha