اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق،پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی معیشت اور توانائی کی سلامتی پر بھی سنگین اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا مکہ معاہدہ ایک دفاعی اتحاد ہے، جس کا مقصد علاقائی امن و استحکام اور بازدارندگی کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے یمن میں انصاراللہ کے خلاف کارروائی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے مبینہ درخواست سے متعلق رپورٹس پر کہا تھا کہ فی الحال ایسا کوئی معاملہ زیر بحث نہیں اور اسے محض ایک فرضی صورتحال قرار دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ