13 اکتوبر 2026 - 02:15
دوبارہ جنگ چھڑ گئی، تو کیبلز، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کی تنصیبات کو تباہ کیا جائے گا، میجر جنرل رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: جنگ دوبارہ چھڑجانے کی صورت میں، نئی جنگیں شروع ہونے پر نئی صلاحیتیں سامنے آئیں گی / خطے میں موجود بہت سے کیبلز، ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت کی تنصیبات اور دیگر سائٹس ـ جن کی مالیت 2000 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے، تباہ ہو جائیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں آبنائے ہرمز سے مسائل اور مستقبل کی جنگوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: نئی جنگ شروع ہونے پر نئی صلاحیتیں سامنے لائیں گے؛ اور وسیع تر منصوبے کے ساتھ دشمن کا استقبال کریں گے۔

انھوں نے کہا: ایران کسی بھی نئی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں نئی صلاحیتوں کو منظر عام پر لائے گا۔

ان کا کہنا تھا: امارات کے اندر اور آبنائے ہرمز کے آس پاس امریکہ کے بہت مہنگی اثاثے موجود ہیں جنہیں ہم نے ابھی تک اپنے اہداف میں شامل نہیں کیا تھا۔

جنرل رضائی نے کہا: اگر واشنگٹن ایک بار پھر ایران کے خلاف جارحیت کرے، تو امریکی اثاثے، بشمول کلیدی ڈیٹا سسٹمز اور مصنوعی ذہانت کے سنسرز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سیکریٹر قومی سلامتی کونسل نے کہا: اگر دوبارہ جنگ چھڑی، تو خطے میں موجود بہت سے کیبلز، ڈیٹا سینٹرز، مصنوعی ذہانت کی تنصیبات اور دیگر سائٹس کو تباہ کیا جائے گا۔

جنرل رضائی نے خطے میں موجودہ امریکی اثاثوں کی مالیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خطے میں موجود کیبلز، ڈیٹا سینٹرز اور مصنوعی ذہانت کی تنصیبات کی مالیت 2 ٹریلین (2000 ارب) ڈالر سے زیادہ ہے، اور آج اگر کوئی اور تصادم ہوتا، تو ہم یقیناً دشمن کا استقبال بہت وسیع تر اور بڑے منصوبے کے ساتھ کرتے ہوئے ان اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha