بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک عرب میڈیا کارکن نے آل سعود کے غلاموں سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تم پر لعنت ہو، تم تین سال تک غزہ پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہے ہو اور اب سعودی ریالات کے لئے، مسلم یمن پر بمباری کر رہے ہو۔ / پاکستان اور ترکیہ! تم اس حد تک کرائے کے ٹٹو ہو کہ تم نے غزہ کی خاطر ایک گولی بھی نہ چلائی لیکن سعودی کے ڈالروں اور ریالوں کی خاطر صیہونی بن گئے ہو اور مسلمان ملک یمن پر بمباری کر رہے ہو؟! اے غلاموں کے غلامو، اے بے ضمیرو! اللہ کی لعنت ہو تمہارے ضمیروں پر، تمہارے مردہ ضمیروں پر! تم مسلمانوں کے سامنے شیر بن جاتے ہو؟! مؤمنوں کے سامنے مہربان ہو اور صہیونیوں کے حق میں شفیق و مہربان۔
ویڈیو کی تفصیل:
لعنت ہو تم پر کہ یمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہو!
تم انتہائی درجے کے بزدل ہو؟!
انتہائی درجے کے ۔۔۔ پاکستان اور ترکیہ سعودی پیسے کی خاطر یمن پر بمباری کرتے ہیں!
انتہائی درجے کے اجرتی ہو تم
تم نے غزہ میں اپنے ہی 'سنی بھائیوں' کی مدد کے لئے ایک گولی بھی نہیں بھیجی؛
حتی کہ تم نے اسرائیل کی طرف ایک گولی بھی نہیں چلائی۔
جبکہ غزہ کروڑوں مسلمانوں کی آنکھوں کے سامنے، خاک و خون میں تڑپایا جاتا ہے، اور ذبح کیا جاتا ہے!
اب تم یمن کے خلاف اتحاد بناتے ہو؟!
نہیں، اے بزدلو! نہیں، کمینو! یعنی صہیونیت اختیار کرنے والے آل سعود کے ساتھ، یمن کے خلاف متحد ہوگئے تم، جو ایک عرب اور مسلم ملک ہے؟! لیکن تم نے غزہ کو برسوں تک اپنے حال پر چھوڑا تا کہ کھنڈر بن جائے اور اس کے باشندوں کا قتل عام کیا جائے، ذبح کیا جائے، اس کے بچوں کا قتل عام کیا جائے اور تم خاموش تماشائی بنے رہو!
نہ تو تم میں جرأت و شجاعت ہے، نہ تم میں غیرت و شرافت ہے، کہ غزہ کے عوام کے دفاع کے لئے حتی ایک گولی چلاؤ!
اور یہ یمن ہے جو کھڑا ہو گیا اور اور فلسطینی کاز کا حامی و ناصر بن گیا، اور غزہ والوں کی مدد کی اور غزہ اور فلسطین میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے اسرائیل کے خلاف جنگ کا حصہ بن گیا۔ اور اب تم آتے ہو اور اسی یمن کے خلاف متحد ہوجاتے ہو اور اس پر حملہ کرتے ہو؟!
نہیں اے صہیونیو!
نہیں اے غلاموں کے غلامو!
نہیں اے کمینو!
نہیں اے بدذات اور بے ضمیر حکومتو!
اللہ کی لعنت ہو تمہارے ضمیروں پر!
ہاں! اللہ کی قسم! اللہ کی لعنت ہو تمہارے ضمیروں پر، تمہارے مردہ ضمیروں پر!
تم مسلمانوں کے سامنے شیر بن جاتے ہو؟!
"اشداء علی المؤمنین، ورحماء علی الصهاينة!
مؤمنین کے حق میں سخت اور سختگیر ہو اور صہیونیوں کے حق میں شفیق و مہربان؟!
أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ
سن رکھو کہ اللہ کی لعنت ہے ظالموں کے گروہ پر۔
آپ کا تبصرہ