بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے اپنے ذاتی پیج پر انگریزی زبان میں ایک پیغام میں لکھا: کسی غیر علاقائی طاقت کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے حوالے سے کسی دھمکی، اس خطے میں تسلط پسندانہ موجودگی اور مداخلت کا کوئی حق نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ مہینوں میں طاقت کے ساتھ آبنائے ہرمز کے انتظام اور کنٹرول کو اپنے پاس رکھا ہے؛ اور ملک کے حکام نے بار بار تاکید کی ہے کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے اس اسٹراٹیجک آبی گذرگاہ میں بحری آمد و رفت کے لئے ایران کے اعلان کردہ ضوابط اور حفاظتی تحفظات کی پاسداری کے ساتھ ہونی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ