اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مطابق مہدی المشاط نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ساحلی محاذ پر لڑنے والے وہ تمام افراد جو ہتھیار چھوڑ کر اس راستے سے واپس لوٹ آئیں گے، عام معافی کے حقدار ہوں گے۔
انہوں نے الحدیدہ اور تعز کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ صدارتی فرمان پر عمل درآمد کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔
الحدیدہ کے مقامی حکام نے بھی معافی کے فرمان پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، ہتھیار رکھ دیں، محاذ چھوڑ کر اپنے خاندانوں کے پاس واپس آئیں۔
مقامی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خونریزی روکنا، جنگ میں شامل افراد کی واپسی کی راہ ہموار کرنا اور یمن میں امن و سماجی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے یمنی مسلح افواج کی حمایت کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے لیے جاری اقدامات کی مکمل پشت پناہی کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ