6 ستمبر 2026 - 18:14
اگر پاکستانی نے کوئی شرارت کی تو پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کریں گے:مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی کوشش کی تو بھارتی فوج پاکستانی حدود میں داخل ہوکر حملہ کرے گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کی سرزمین پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی کوشش کی تو بھارتی فوج پاکستانی حدود میں داخل ہوکر حملہ کرے گی۔

مودی نے ہفتے کی شب دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے آج کمزور پوزیشن میں ہیں۔ ان کے بقول، اگر پاکستان نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو بھارتی مسلح افواج پاکستانی سرزمین میں داخل ہوکر کارروائی کریں گی۔

بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر سے شمال مشرقی علاقوں تک امن میں اضافہ ہوا ہے اور دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو دنیا کبھی بھارت کی پالیسی کو مفلوج ہونے کے خدشات سے دیکھتی تھی، وہ اب بھارتی پالیسی کی تیزی اور متحرک انداز کی بات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل بھارت کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق ایسے الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔

مودی نے اپنے خطاب میں بھارت کے مستقبل کے حوالے سے بڑے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ ملک مستقبل میں عالمی پیداواری مرکز اور تحقیق و جدت کا مرکز بنے گا، زرعی برآمدات میں بڑی طاقت بنے گا، اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرے گا اور ایک دن اولمپکس کی میزبانی بھی کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha