بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں اپنی تازہ ترین کارروائی میں امریکی بحریہ کے ایک ریموٹ کنٹرولڈ بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جو اس اسٹراٹیجک آبی گذرگاہ کے محفوظ شدہ علاقے میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔ اس اقدام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ایران کے اردگرد کے پانیوں میں غیر علاقائی افواج کی سرگرمیاں آبنائے ہرمز کے محافظوں کی نظروں سے اوجھل نہیں رہتیں۔
ریموٹ کنٹرولڈ بحری جہاز ایک بغیر عملے کا جہاز ہے جس کو مواصلاتی نظاموں کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور اسے نگرانی اور جاسوسی، معلومات اکٹھی کرنے اور بحری سرگرمیوں کی نگرانی جیسے مشنز کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ جہاز فوجی دستوں کو عملے کے بغیر، بحری علاقوں کی نگرانی کرنے اور مطلوبہ معلومات کو کنٹرول مراکز تک پہنچانے کی اجازت دیتے ہیں۔
امریکہ نے حالیہ برسوں میں اس خطے میں بغیر عملے کے جہازوں کی تعیناتی اور استعمال کا سلسلہ جاری رکھا ہے؛ یہ جہاز امریکہ کی بحری ماحول کی جاسوسی اور نگرانی کی صلاحیت کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ اسی لئے، آبنائے ہرمز جیسے اسٹراٹیجک علاقے میں ایک ریموٹ کنٹرولڈ بحری جہاز کی موجودگی نگرانی اور معلومات اکٹھا کرنے کے مشن کا حصہ ہو سکتی ہے۔
آبنائے ہرمز؛ وہ مقام جس سے دنیا کی توانائی کی سلامتی وابستہ ہے
آبنائے ہرمز محض ایران اور عمان کے درمیان ایک آبی گذرگاہ نہیں ہے؛ یہ دنیا کی توانائی کی منتقلی کی اہم ترین شریانوں میں سے ایک ہے، اور اس علاقے میں جہازوں کی آمدورفت میں کسی بھی قسم کی خرابی براہِ راست توانائی کی منڈی اور عالمی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے، اس آبی گذرگاہ میں تجارتی آمدورفت شدید رکاوٹ کا شکار ہو گئی ہے اور توانائی کی منڈی اور بحری نقل و حمل کے اخراجات میں زبردست اضافہ ہؤا ہے۔ اسی وجہ سے، اس جھڑپ کے دوران آبنائے ہرمز ایران اور امریکہ کے تصادم کے انتہائی حساس مقامات میں سے ایک بن گیا ہے، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس کے اردگرد کسی بھی فوجی سرگرمی پر پوری احتیاط کے ساتھ نگرانی کرتی ہیں۔
سپاہ کے اس حالیہ اقدام نے ثابت کیا کہ بغیر عملے کے جہاز بھی ایرانی افواج کی نظر سے اوجھل نہیں رہتے، اور کوئی بھی مشکوک سرگرمی زیرِ نگرانی آ جائے گی، اس سے پہلے کہ وہ اپنا مشن جاری رکھ سکے،
سپاہ کا امریکہ کو واضح پیغام
آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے ایک ریموٹ کنٹرولڈ بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا ایک واضح پیغام ہے اور وہ یہ کہ: بغیر پائلٹ آلات کی موجودگی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ محفوظ بھی رہیں گے، اور اس علاقے میں کوئی بھی مشکوک سرگرمی ایرانی افواج کے فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرے گی۔
دشمن کی کوئی بھی بزدلانہ حرکت سپاہ کی بحریہ کی نگرانی میں ہے اور اسے سختی سے نشانہ بنایا جائے گا۔ آبنائے ہرمز، اسلامی جمہوریہ کے کنٹرول میں ہے، اور طفل کُش کو قتل کرنے والے دشمن کی جانب سے کوئی بھی سرگرمی یا خطرناک اقدام فیصلہ کن ردعمل کا باعث بنے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ