اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ترجمان ایلا واویہ نے دعویٰ کیا کہ فوج، داخلی سلامتی کے ادارے شاباک اور یمام یونٹ کے اہلکاروں نے طوباس کے قصبے عقابا میں مشترکہ کارروائی کی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق گرفتار کیے گئے 10 افراد حماس کا ایک ڈھانچہ تشکیل دے کر اسرائیلی شہریوں کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران ایک راکٹ ملا جس کے ساتھ لانچنگ پلیٹ فارم موجود نہیں تھا اور اسے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق، گرفتار افراد میں سے ایک شخص سے تفتیش کے بعد جنگی سازوسامان چھپانے کی جگہ کا بھی پتا چلا، جہاں سے ایک ایم 16 رائفل اور دیسی ساختہ بم بنانے کے لیے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جسے بھی اسرائیلی فوج نے موقع پر ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
آپ کا تبصرہ