31 اگست 2026 - 22:28
عراق نے امریکی اتحادی افواج کی تعیناتی جاری رہنے کی مخالفت کر دی

عراق نے اپنی سرزمین پر امریکی اتحادی افواج کے تعیناتی کے جاری رہنے کی مخالفت کر دی۔ عراقی حکومت نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے فوجیوں کو ستمبر کے آخر تک عراقی سرزمین سے نکلنا پڑے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی نے آج منگل کو بتایا کہ اس ملک کے وزیر اعظم علی الزیدی نے 30 ستمبر کے بعد امریکی بین الاقوامی اتحاد کے کچھ دستوں کو باقی رکھنے کی امریکی تجویز کو مسترد کیا ہے۔

العبودی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "حکومت تشویش کے ساتھ علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہی ہے اور عراق کسی تنازع کا حصہ نہیں بنے گا۔"

واضح رہے کہ امریکی افواج ـ جو نام نہاد انسداد دہشت گردی انٹرنیشنل فورس کی آڑ میں، عراق میں آدھمکی  تھیں ـ کی موجودگی کی مدت ستمبر کے آخر میں ختم ہو رہی ہے اور یہ بن بلائے عناصر کئی سالوں کی موجودگی کے بعد عراقی سرزمین کو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل 'ہادی العامری' نے کل امریکی فوجیوں کے انخلا کے معاملے پر گفتگو کی اور عراق کی مکمل خودمختاری کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے غیر ملکی فوجیوں، خاص طور پر امریکی اور ترک فوجی دستوں کے مکمل انخلا اور تمام اراضی، سرحدی گذرگاہوں اور فضائی حدود کو عراقی حکومت کے زیرِ اقتدار لانے پر زور دیا۔

العامری نے کہا: "عراقی حکومت اور مقاومتی تحریکوں کے درمیان تنازع ناممکن ہے۔"

انھوں نے ہتھیاروں کی تنظیم نو کے بارے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت اور ڈکٹیشن کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر داخلی سطح پر نافذ ہونا چاہئے۔

انھوں نے غیر ملکی تسلط کو مسترد کر دیا اور کہا کہ عراق کی سلامتی، اس کے ہتھیار اور سیکیورٹی معاملات کی ترتیب نو ایک داخلی مسئلہ ہے اور امریکی ڈکٹیٹشنز کا دور ختم ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ مقاومتی تحریکوں نے حال ہی میں ہتھیاروں کی ترتیب نو کے لئے کچھ شرائط رکھی ہیں، جن میں ترک اور امریکی فوجیوں اور علیحدگی پسند عناصر کا عراقی سرزمین سے مار بھگانا بھی شامل ہے۔

عراق نے امریکی اتحادی افواج کی تعیناتی جاری رہنے کی مخالفت کر دی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha