27 اگست 2026 - 05:13
سعودی حکومت پر یمن کا طنز؛ بلادالحرمین کی دولت مسجید الاقصی کی آزادی کے لئے خرچ کرو

یمن کی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ سعودی عرب کے لئے بہتر ہے کہ وہ اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے لئے اتحاد بنانے پر اخراجات کا متحمل ہونے کے بجائے، یمنی عوام کے جائز مطالبات کا جواب دے اور مغربی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے بلاد الحرمین الشریفین کی دولت سے، پیرس اور دیگر مغربی شہروں میں کھیل کود کے مراکز اور تفریحی ٹاؤن تعمیر کرنے کے بجائے، اس رقم کو مسجد اقصیٰ اور دیگر فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کے لئے اور یمنی عوام کا حق دلانے کے لئے بروئے کار لائے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں زور دیا کہ آج پوری دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ سعودی ریاست نے بغیر کسی جواز کے یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا ہے۔

یمن نے واضح کیا کہ 'سعودی رجیم نے اس "بیوقوفانہ" پالیسی کے تحت، اربوں ڈالر خرچ کر کے رسالے خریدے اور بلاد الحرمین الشریفین کی رقم سے پیرس اور دیگر شہروں میں کھیل کود کے کمپلیکسز اور تفریحی ٹاؤن تعمیر کئے۔'

صنعا نے مزید کہا: 'ہم اس رجیم سے بارہا کہہ چکے ہیں کہ امن و آشتی کی قیمت ـ حجازی عوام کی دولت، اتحاد بنانے اور اپنے مجرمانہ اقدامات کے لئے حمایت خریدنے پر برباد کرنے سے، ـ بہت کم ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے آخر میں کہا کہ 'سعودی رجیم کے لئے زیادہ مناسب ہے کہ وہ بلاد الحرمین الشریفین کی رقم مسجد الاقصیٰ اور دیگر فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کے لئے، نیز یمنی عوام کا حق دلانے کے لئے استعمال کرے۔'

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha