17 اگست 2026 - 17:28
اسرائیلی جیل دامون میں فلسطینی خواتین بیماری میں مبتلا

فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اسرائیلی جیل دامون میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم 10 خواتین قیدی گَجِلی کے مرض میں مبتلا ہوچکی ہیں، جبکہ جیل کے نامناسب انسانی و طبی حالات سے بیماری مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کے کلب نے پیر کے روز بتایا کہ اسرائیلی جیل دامون میں کم از کم 10 فلسطینی خواتین قیدی گَجِلی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ادارے نے جیل میں بیماری کے پھیلاؤ کے خطرے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مطابق دامون جیل میں 90 سے زائد فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں حاملہ خواتین، کم عمر لڑکیاں اور مختلف دائمی بیماریوں میں مبتلا قیدی بھی شامل ہیں۔

ادارے نے بیماری کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ جیل میں موجود ناقص انسانی اور حفظانِ صحت کے حالات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے خواتین قیدیوں کو شدید نمی، صفائی کے سامان کی قلت، گنجائش سے زیادہ قیدیوں، مناسب ہوا کی عدم دستیابی اور لباس کی شدید کمی کا سامنا کرنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اسرائیلی جیلوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ اور قیدیوں کی ابتر صحت کی صورتحال کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار اسرائیلی حکام کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔

فلسطینی اور اسرائیلی انسانی حقوق کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اس وقت تقریباً 9 ہزار 500 فلسطینی قیدی موجود ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha