اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریبآبادی نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی اقدام کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں تجویز دی کہ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل یا پارلیمان ایسی عملی قانون سازی کرے جس کے تحت رہبرِ انقلاب، فوجی یا سول حکام کے خلاف کسی بھی حملے یا اقدام کی صورت میں ریاستی ردِعمل پہلے سے متعین اور واضح ہو۔ ان کے مطابق یہ پالیسی ملک کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کے مؤثر جواب کے سلسلے کا حصہ ہونی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ