اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین میں دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ بحرین کی وزارتِ داخلہ نے سائرن بجنے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں سے قریبی محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی اپیل کی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہیکہ اس نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز بھی شامل ہے۔ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
بعد ازاں بحرینی حکام نے بتایا کہ ملک میں خطرے کے سائرن دوسری مرتبہ بھی بجائے گئے، تاہم اس مرحلے میں ممکنہ طور پر نشانہ بنائے گئے مقامات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
آپ کا تبصرہ