13 جولائی 2026 - 09:41
مآخذ: ابنا
سابق امریکی عہدیدار کا آبنائے ہرمز میں ایران کی برتری کا اعتراف

امریکی وزارتِ خارجہ میں ایران امور کے سابق ڈائریکٹر جوئے ہُڈ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزارتِ خارجہ میں ایران امور کے سابق ڈائریکٹر جوئے ہُڈ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

الجزیرہ انگلش سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ آبنائے ہرمز ہر جہاز کے لیے کسی حملے کے خطرے کے بغیر مکمل طور پر محفوظ رہے گی۔

ان کے مطابق جدید دور میں کم قیمت ڈرون یا کندھے پر رکھ کر داغے جانے والے میزائل بھی بحری جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، جس کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانا نہایت دشوار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha