8 جولائی 2026 - 16:47
ایران کیساتھ ایم او یو ختم ہو چکا، جنگ بندی بھی ختم ہو گئی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم اویو ختم ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی، ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا۔

 اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم اویو ختم ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی، ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا۔

ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرتے، میں ایران کے ساتھ اپنا وقت ضائع کرنا نہیں چاہتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے گزشتہ رات ان پر سخت حملہ کیا، انہیں بتا دیا تھا، جب بھی حملہ کرو گے تو ہم بھی حملہ کریں گے، ہمارا مقصد ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کو غیر جوہری بنا کر رہیں گے، وہ اچھے لوگ نہیں، وہ سب کو نشانہ بناتے ہیں بشمول میرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں اس کینسر سے نجات پانا ہوگی، آپ جانتے ہیں نا کینسر کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ کینسر کو ابتدا ہی میں کاٹ کر نکال دیا جاتا ہے، ایران کے لیے میری یہی رائے ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ بیسنٹ کو کہا ہے کہ اسپین کے ساتھ تمام تجارت منقطع کر دیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیٹو نے ایران کے خلاف ہماری مدد نہیں کی، گرین لینڈ اور ایران کے معاملے پر نیٹو سے خوش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نیٹو میں غیر منصفانہ سلوک کا سامنا ہے، ہم اسے غیر متناسب طور پر ادائیگی کرتے ہیں، میں نیٹو سے ناراض ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha