اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ عراق کے وزیراعظم علی الزیدی منگل کی شب نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہید رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کا استقبال کریں گے۔
ذرائع نے عراقی خبر رساں ادارے شفق نیوز کو بتایا کہ نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی استقبالیہ تقریب میں عراقی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ پیر کے روز تہران میں شہید رہبرِ انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کی تشییع لاکھوں افراد کی شرکت اور غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے درمیان انجام پائی۔
اعلان کردہ پروگرام کے مطابق تہران کی تقریبات کے بعد شہید رہبرِ انقلاب کے جسدِ خاکی کو قم منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا۔ بعد ازاں جمعرات کے روز مشہد میں روضۂ مبارک امام رضاؑ میں تدفین عمل میں آئے گی۔
آپ کا تبصرہ