بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ "ایران" اخبار نے لکھا: اکیسویں صدی میں بین الاقوامی نظام کی پیچیدہ تبدیلیاں، ـ خاص طور پر ایران کے خلاف تیسری مسلط کردہ جنگ کا تجربہ، ـ بنیادی طور پر اس تصور کی نئی تعریف کی ضرورت کو عیاں کر چکا ہے۔
حصۂ دوئم:
دوئم: رائے عامہ کی سطح پر فتح کا بیانیہ ـ ہمیشہ جنگ اور مذاکرات کے نتائج کو قانونی حیثیت دینے میں، انتہائی حساس عوامل میں سے ایک ـ رہا ہے۔ رائے عامہ، جو ذرائع ابلاغ اور گفتگووں سے متاثر ہو کر، عام طور پر فتح کو صفر (0) اور ایک (1) کے فریم ورک میں سمجھ لیتی ہے (مطلق فتح یا مطلق شکست؛ اگر مطلق فتح نہ ہو تو اس کو مطلق شکست سمجھنا)؛ چنانچہ اسے متوازن بیانئے کے لئے راستہ فراہم کرنا چاہئے اور جان لینا چاہئے کہ؛
- امریکہ اور صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے باوجود ـ جس کا ہدف ملک کو زوال سے دوچار کرنا تھا ـ ایران کی بقاء، بجائے خود ایک عظیم فتح ہے۔
- تسدیدی صلاحیت کو برقرار رکھنا، ـ جو جارحیت کے اعادے کو روکتی ہے ـ فتح عظیم ہے۔
- دشمن کے مقابلے میں ہتھیار ڈالے بغیر اور استقامت کے بل بوتے پر، پابندیوں میں کمی اور سمندری ناکہ بندی کا خاتمہ ایک بڑی فتح ہے۔
- ایران کو ایک ثابت، مستحکم اور ناقابل تغیّر جیو پولیٹیکل حقیقت کے طور پر مستحکم کرنا اور دنیا کی سطح پر اس حقیقت کو تسلیم کرانا، فتح عظیم۔
یہ وہ حقیقت پسندانہ اور متوازن بیانیہ ہے جو عوامی اطمینان کا باعث بنتی ہے، بغیر اس کے کہ یہ قوم کے وہم یا ذلت کا باعث بنے۔
سوئم: ایران کی فتح کا صحیح طریقے سے مرتب کردہ بیانیہ، اس کی بین الاقوامی قانونیت کو مضبوط کر تی ہے اور حریفوں کے بیانئے کو کمزور کر دیتی ہے۔ ایران اپنی فتح کے تعریف کرتے ہوئے، اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے، اپنے آپ کو امن و استحکام کے فاتح کے طور پر پیش کرتا ہے جو اب خطے میں امن و استحکام کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ اس نے مفاہمت نامے پر کمزوری کی وجہ سے نہیں، بلکہ طاقت اور ذمہ داری کی بنیاد پر دستخط کئے ہیں۔
آبنائے ہرمز کا یکطرفہ کنٹرول نہیں بلکہ عمان کے ساتھ مل کر اس کا مشترکہ انتظام، ایران کی پختگی اور اجتماعی سلامتی کے قاعدے کی پابندی کی علامت ہے۔ یہ بیانیہ ـ جو امن کے عالمی اقدارِ، استحکام اور ذمہ داری کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ایران کی تصویر کو ایک قابلِ بھروسہ شریک کے طور پر بلند کر رہی ہے اور اس کے دشمنوں، ـ جیسے صہیونی ریاست اور امریکہ کی تصویر کو عالمی سطح پر علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو درہم برہم کرنے والوں کے طور پر،عیاں اور روشن کر رہی ہے۔
مجموعی طور پر، تیسری مسلط کردہ جنگ نے اپنے تمام تر اخراجات کے ساتھ ایک سبق دیا ہے اور وہ یہ کہ فتح کی کلاسیکی تعریف، آج کی دنیا میں بے معنی ہو چکی ہے۔ زیادہ مفادات کا حصول اور یکطرفہ اسٹراٹیجک فتح، صرف بعد کے بحرانوں کا پیش خیمہ بنتی ہے۔ پائیدار امن ـ جو کہ ہر بین الاقوامی نظام کا حتمی ہدف ہے ـ صرف متوازن معاہدے، تمام فریقوں کے حقیقی بنیادی مفادات کے تحفظ اور ناقابلِ تبدیل جیو پولیٹیکل حقائق کو قبول کرنے کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ یہ نئی تعریف، اگر سیاسی اشرافیہ کے ادراک اور داخلی و بین الاقوامی رائے عامہ کے بیانئے میں گہرائی اختیار کر لے، تو فتح کو بحران کے مرکز سے امن کے ایوان میں لایا جا سکتا ہے۔
اختتام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: محترمہ ام البنین خسروی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ