اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی، نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مظلوم قوموں کی مزاحمت ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا:اللہ پر ایمان سے وابستہ مزاحمت نے ایک بار پھر تہران کے میدانِ انقلاب سے لے کر مظلوم قوموں کی آزادی کے میدان تک فتح حاصل کی ہے۔
سردار قاآنی نے ایرانی عوام اور خطے کی مزاحمتی قوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محرم الحرام کی آمد سے قبل ثابت کر دیا کہ ہیہات منّا الذلۃ کا حقیقی مفہوم کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام حسینؑ کے پیروکار عوام اور مزاحمتی محاذ نے اپنے عزم و استقامت سے یہ ثابت کیا کہ خون تلوار پر غالب آتا ہے اور حق و باطل کی جدوجہد میں استقامت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
آپ کا تبصرہ