اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ، لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے اور اگر یہ مذاکرات جنگ بندی اور خطے میں امن کے قیام پر منتج ہوتے ہیں تو لبنان کو بھی اس کا فائدہ پہنچے گا۔
خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نواف سلام نے کہا کہ لبنان خطے کی موجودہ سفارتی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسلام آباد میں جاری مذاکرات کی پیش رفت اس کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان مذاکرات کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم ہوتی ہے، جنگ بندی قائم ہوتی ہے اور امن کو فروغ ملتا ہے تو لبنان یقیناً اس مثبت پیش رفت سے مستفید ہوگا۔
لبنانی وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حکومت مسلسل حزب اللہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور مختلف قومی امور پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں امن و استحکام کی کسی بھی پیش رفت کے اثرات لبنان سمیت مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ