11 جون 2026 - 23:25
مآخذ: ابنا
ایران پر جارحیت کی حمایت کرنے والے ممالک کو تہران پر الزام لگانے کا کوئی اختیار نہیں۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے معاون وزیر کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف الزامات عائد کرنے والے ممالک اخلاقی اور قانونی طور پر ایسے دعوے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اہل بیت نیو ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارتِ خارجہ کے معاون وزیر کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف الزامات عائد کرنے والے ممالک اخلاقی اور قانونی طور پر ایسے دعوے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے ایک حالیہ مشترکہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 23 ممالک کی جانب سے ایران کی مبینہ “دھمکی آمیز سرگرمیوں” کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد، سیاسی نوعیت کے اور بغیر کسی ثبوت کے ہیں۔

غریب آبادی کے مطابق وہ ممالک جو ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی، فوجی جارحیت کی حمایت، دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی اور اسرائیلی اقدامات کو تحفظ دینے میں ملوث رہے ہیں، وہ ایران پر الزامات عائد کرنے کا اخلاقی یا قانونی حق نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کسی بھی سیاسی یا پروپیگنڈا مہم کا حصہ نہیں بن سکتی۔ ان کے مطابق ہر قسم کے بے بنیاد الزامات اور دشمنانہ اقدامات کا ایران کی جانب سے قانونی، سیاسی اور متناسب جواب دیا جائے گا۔

معاون وزیر نے زور دیا کہ ایران اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا اور کسی بھی دباؤ یا الزامات کے سامنے جھکنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha