مقبوضہ سرزمینوں پر میزائل حملے کے چند منٹ بعد، بعض ایرانی عہدے داروں نے اس واقعے پر ردِ عمل ظاہر کیا اور اعلان کیا کہ لبنان پر حملے جاری رہنے کی صورت میں جوابات مزید تباہ کن ہوں گے۔
سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ ضاحیۂ بیروت کے علاقے پر صہیونی جارحیت رامات ڈیوڈ فضائی اڈے سے انجام پائی تھی، اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے بیلسٹک میزائلوں نے نشانہ بنایا ہے۔۔ / آج رات کی کارروائی صرف ایک انتباہ ہے اور اگر جارحیتیں دہرائی گئیں تو جوابات وسیع تر ہوں گے اور خطے میں تمام امریکی-صہیونی اہداف کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے چنانچہ صہیونی ریاست کو فوری طور پر جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند کرے۔
صہیونی امریکی جارحیت میں ایران کے کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ایران نے بھی بیت المقدس کے اطراف میں صہییونی نوآدبادیوں نیز خلیج فارس کے آس پاس کی عرب ریاستوں میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر زبردست حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔