اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی تنظیم جہادِ اسلامی نے کہا ہے کہ آج مغربی کنارے میں ہونے والی فائرنگ کی کارروائی صہیونی قابض حکومت کے جرائم کا فطری ردعمل ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں مغربی کنارے کے علاقے کوخاو یائیر میں ہونے والی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی فوج اور آبادکاروں کے مسلسل مظالم کا جواب ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت کی مجرمانہ پالیسیوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور فلسطینی عوام اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعات کوخاو یائیر، تسور یتسحاق، تسور ناتان اور سلعیت کے علاقوں میں پیش آئے۔
آپ کا تبصرہ