اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے جہادی گروپوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں عوام کو کام کرنے کا موقع دیا جائے وہاں بڑے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے تجربات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عوامی طاقت ہی اصل قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگی صورتحال اور شہروں پر میزائل حملوں کے دوران جہادی رضاکار گروپ متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے میدان میں آئے اور ہر طبقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے۔
قالیباف نے امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حقیقی طاقت عوام اور ان کے جہادی جذبے میں پوشیدہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپیکر پارلیمنٹ کو پہلے ہی جہادی گروپوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے یہ پیغام جاری کیا۔
آپ کا تبصرہ