اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،شہید بہشتی یونیورسٹی کے سربراہ محمود رضا آقامیری نے کہا ہے کہ رمضان جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ طاقتور اور مضبوط بن کر سامنے آئے گا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ سائنسدانوں کی شہادت اور جامعات کو نقصان پہنچا کر ایران کے علمی سفر کو روک سکتا ہے تو وہ غلط فہمی میں ہے۔
آقامیری نے کہا کہ ایران کی سائنسی ترقی ایک درخت کی مانند ہے، اگر ایک درخت گرتا ہے تو اس کی جگہ کئی نئے درخت اگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علمی سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی بلکہ عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔
انہوں نے نوجوان نسل کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان دوگنے حوصلے اور توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق دشمن ہمارے عظیم افراد کو ہم سے جدا کر کے غم ضرور دیتا ہے، لیکن ایرانی قوم شہادت کے جذبے سے بخوبی آشنا ہے۔
شہید بہشتی یونیورسٹی کے سربراہ نے کہا کہ نوجوان اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جو شہداء کا تھا، اور دشمن کو جان لینا چاہیے کہ ایران اس جنگ کے بعد پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا۔
آپ کا تبصرہ