اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری سفارتی رابطوں سے متعلق تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، محسن نقوی تہران کے دورے پر ہیں اور ان کا یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری اور سفارتی کوششوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور اہم سفارتی پیش رفتوں کا بھی جائزہ لیا۔
محسن نقوی گزشتہ رات تہران پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کیا۔ وہ اپنے دورے کے دوران ایرانی اعلیٰ حکام سے مزید ملاقاتیں بھی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ