6 جون 2026 - 13:39
امریکی اڈوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا میزائل حملہ

امریکی فوج کی جانب سے سیریک اور جزیرہ قشم پر حملے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی فوج کی جانب سے سیریک اور جزیرہ قشم پر حملے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

سپاہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے سیریک اور جزیرہ قشم میں اہداف پر حملوں کے جواب میں سپاہ کی فضائیہ اور میزائل فورس نے خطے میں موجود دشمن کے اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح تقریباً 1:30 بجے چار آئل ٹینکروں نے امریکی فوج کی مبینہ رہنمائی اور اشتعال انگیزی کے تحت آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کی۔ سپاہ کی بحریہ کی جانب سے وارننگ جاری کیے جانے کے بعد ایک ٹینکر کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا جبکہ دیگر جہاز واپس لوٹ گئے۔

اطلاعیہ میں مزید کہا گیا کہ رات 2 بجے کے قریب امریکی ڈرونز نے قشم اور سیریک میں واقع مواصلاتی تنصیبات پر حملہ کیا۔ اس کارروائی کے جواب میں سپاہ کی میزائل فورس نے کویت میں واقع علی السالم فضائی اڈے اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے سے متعلق اہم تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

سپاہ نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نوعیت کی کارروائیاں دوبارہ دہرائی گئیں تو جواب محدود نہیں ہوگا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے ممکنہ نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha