31 مئی 2026 - 14:16
مقبوضہ فلسطین میں شدید بدامنی / صہیونیوں کا لبنان کی گہرائی میں پیشقدمی کا فیصلہ

جارح صہیونی فوج جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے شدید حملوں کا نشانہ بن رہی ہے اور لیتانی نہر سے گذرنے کے باوجود حزب اللہ کے حملے کم کرنے میں ناکام رہی ہے، اور اس نے لبنان کی گہرائی میں پیشقدمی کا فیصلہ کیا ہے! جبکہ اس کو لبنان کی کھلی حمایت بھی حاصل ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا کہ آج صبح سے، حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں، ہر 22 منٹ میں ایک بار شمالی اسرائیل میں میزائل حملوں کے سائرن بجے ہیں!

صہیونی اخبار "معاریو" نے اس صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: "نیتن یاہو شمال کو کھو رہا ہے۔ وہ ایک لنگڑی مرغابی کی طرح، کمزور اور تھکا ہؤا ہے۔ جو خوفناک خواب لبنان کی طرف سے آ رہا ہے وہ مسلسل پھیل رہا ہے اور بہت ممکن ہے کہ ڈرون طیارے مغربی کنارے، غزہ اور کسی بھی دوسرے مقام سے نمودار ہوجائیں۔"

جارح صہیونی فوج جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں حزب اللہ کے شدید حملوں کا نشانہ بن رہی ہے اور لیتانی نہر سے گذرنے کے باوجود حزب اللہ کے حملے کم کرنے میں ناکام رہی ہے، اور اس نے لبنان کی گہرائی میں پیشقدمی کا فیصلہ کیا ہے! جبکہ اس کو لبنان کی کھلی حمایت بھی حاصل ہے اور حزب اللہ کے مجاہدین قربانیاں دے رہے ہیں اور لبنانی فوج کے افسران صہیونیوں کے ساتھ سیکورٹی میٹنگز منعقد کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے واشنگٹن مذاکرات میں، لبنان کے خلاف جنگ بند کرنے اور لبنان میں اپنی پیشقدمی روکنے سے انکار کر دیا ہے لیکن لبنانی حکومت ہنوز تل ابیب کی غلامی پر بضد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

مقبوضہ فلسطین میں شدید بدامنی / صہیونیوں کا لبنان کی گہرائی میں پیشقدمی کا فیصلہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha