30 مئی 2026 - 01:01
متن میں جوہری تفصیلات کا ذکر نہیں، بس ایران نے زبانی وعدہ دیا ہے!، ایکسیوس کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی امریکی-صہیونی ذریعے 'ایکسیوس' نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے جوہری پروگرام اور مواد کے بارے میں "زبانی وعدے" حاصل کئے گئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی میڈیا ایکسیوس نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے جوہری پروگرام اور جوہری مواد کے بارے میں "زبانی وعدے" حاصل کئے گئے ہیں۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جبکہ مبصرین کا ماننا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت کا متن کی اشاعت عنقریب ہے جو لگتا ہے کہ ٹرمپ کے سابقہ دعوؤں اور ایکسیوس کی غلط بیانی کی توثیق نہیں کر پائے گا۔

ایسی صورتحال میں، ایران کی طرف سے "زبانی وعدوں" کا معاملہ اٹھانا زیادہ تر مفاہمت کی یادداشت کے متنی خلا کو پُر کرنے اور ماضی کی مبالغہ آرائیوں کے فاش ہونے کا راستہ روکنے کی کوشش سے مماثلت رکھتا ہے۔

ٹرمپ کے طرز عمل کے نمونے کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا طریقہ کار ہمیشہ سوشل میڈیا پر تیز رفتار دعوؤں اور عوام میں پرجوش بیانات، اور پھر پردے کے پیچھے پیچھے ہٹنے پر مبنی رہا ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی عہدیداروں نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام بھیجا تھا کہ ٹرمپ کی ٹویٹس پر عملی توجہ نہ دی جائے۔ [یا یوں کہئے کہ ٹرمپ کے پیغامات کو نظر انداز کیا جائے۔]

اب ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ کے ابتدائی دعوؤں اور مفاہمت کی یادداشت کے متن کے درمیان بڑے فرق کے پیش نظر، ٹرمپ کی ٹیم ایران سے زبانی وعدوں کا دعویٰ کرکے اپنی سیاسی ماحول سازی اور ماضی کی مبالغہ آرائیوں سے پیچھے نہ ہٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ جتانا چاہتی ہے کہ مذاکرات میں اس کے اہداف حاصل ہو گئے ہیں!

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت کا متن ٹرمپ کی ابتدائی پندرہ نکاتی درخواستوں سے اتنا دور ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کے بیانئے بھی اسے درست نہیں ٹھہرا سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha