25 مئی 2026 - 22:21
مآخذ: ابنا
 پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران کی سیکورٹی کونسل سربراہ

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے پہلے پیغام میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے پہلے پیغام میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بین الاقوامی امور کے مطابق، محمد باقر ذوالقدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ فوجی محاذ، سفارتی میدان اور سڑکوں پر موجود عوامی مزاحمت نے ثابت کر دیا ہے کہ دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو پہلے سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ امریکہ اور صہیونی عناصر اس محاذ پر بھی مایوس ہو جائیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی اتحاد بھی جدوجہد کا ایک اہم میدان ہے، اور ہر ایسے بیان یا اقدام سے گریز ضروری ہے جو اتحاد کو نقصان پہنچائے۔ ان کے مطابق، عوامی یکجہتی ہی ایران کو حتمی کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha