25 مئی 2026 - 17:03
دشمن کے بے جا مطالبات کو تسلیم نہیں کریں گے/ مذاکرات قومی مفادات کے تحفظ پر استوار ہیں: صدر ایران

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن نے فوجی میدان میں ناکامی کے بعد اقتصادی جنگ پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن نے فوجی میدان میں ناکامی کے بعد اقتصادی جنگ پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

یہ بات انہوں نے ایران کے چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے اراکین کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہی۔

صدر ایران نے کہا کہ مذاکرات اور بیرونی رابطوں کو ایران کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی بنیاد پر استوار کیا گيا ہے اور تہران کسی بھی صورت میں ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گا۔ 

انہوں نے علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ملک کی جیو اکنامک پوزیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے تجارت اور برآمدات کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ آج، خطے میں سیکورٹی مسائل کے باوجود،  ایران کے پڑوسی پہلے سے کہیں زیادہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں  نے یوریشین اکنامک یونین، شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اور برکس گروپ جیسے علاقائی اقتصادی بندوبست سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں جب دشمن نے فوجی میدان میں ناکامی کے بعد اقتصادی جنگ پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، حکومت اور نجی شعبہ کی ہم آہنگی اور تعاون سے اقتصادی معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha