21 مئی 2026 - 12:00
اسرائیل بے خوفی سے نسل کشی کر رہا ہے، فرانچسکا البانیز

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق برائے فلسطین نے بدھ کی شام کہا کہ صہیونی ریاست کو بین الاقوامی پانیوں میں صمود بیڑے کے جہازوں کو ضبط کرنے کا حق نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق برائے فلسطین، "فرانچسکا البانیز" نے بدھ کی شام کہا کہ صہیونی ریاست بے خوفی اور پورے استثیٰ کے ساتھ نسل کشی کر رہی ہے۔

البانیز نے الجزیرہ نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے وضاحت کی: "اسرائیل آزادی کے بیڑے کے ارکان کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے، وہ بحری قزاقی اور یورپی شہریوں کے اغوا کای کو نمایاں کر رہا ہے"۔

انھوں نے مزید کہا: "اسرائیل کو بین الاقوامی یا یورپی پانیوں میں آزادی کے بیڑے کے جہاز ضبط کرنے اور ان کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حق نہیں ہے"۔

اقوام متحدہ کی اس اہلکار نے مزید کہا: "مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مشرقی قدس میں موجود رہنے اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی اقدامات کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے"۔

الجزیره به نقل از آلبانیز گزارش داد: "اسرائیل نزدیک به یک‌هزار روز است که با مصونیت کامل از مجازات، مرتکب نسل‌کشی شده است".

الجزیرہ نے البانیز کے حوالے سے رپورٹ دی: "اسرائیل تقریباً ایک ہزار دنوں سے سزا سے مکمل استثنیٰ کے ساتھ نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha