اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ،لبنان کے مشرقی شہر بعلبک پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایک اہم فلسطینی رہنما اور ان کی بیٹی کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعلبک کے علاقے البساتین اور دورس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں جہاد اسلامی سے تعلق رکھنے والے ایک کمانڈر اپنی بیٹی سمیت جاں بحق ہوئے۔ عرب میڈیا اور فلسطینی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے رہنما کی شناخت وائل عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے، تاہم تنظیم کی جانب سے ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
ادھر لبنان میں المیادین ٹی وی کے نمائندے نے بتایا کہ حملہ ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں شدید تباہی پھیلی۔
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری رہے۔ اطلاعات کے مطابق کفرحونہ، شقرا، راشیا الفخار، جبشیت اور کفر رمان کے اطراف فضائی اور توپ خانے سے حملے کیے گئے۔
یہ تمام کارروائیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب حال ہی میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں 45 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، مگر اس کے باوجود سرحدی علاقوں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے
آپ کا تبصرہ