17 مئی 2026 - 14:26
مآخذ: ابنا
حزب اللہ کے حملے میںصہیونی افسر کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان

اسرائیلی فوج نے اپنی ہلاکتوں سے متعلق سنسرشپ پالیسی کے باوجود حزب اللہ کے جوابی حملے میں ایک اسرائیلی افسر کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج نے اپنی ہلاکتوں سے متعلق سنسرشپ پالیسی کے باوجود حزب اللہ کے جوابی حملے میں ایک اسرائیلی افسر کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا افسر اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ سے تعلق رکھتا تھا اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے محدود تفصیلات جاری کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی، تاہم ہلاکتوں اور نقصانات کی مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے حالیہ مہینوں میں اسرائیلی فوج کے خلاف کئی کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha