15 مئی 2026 - 15:53
مآخذ: ابنا
ایران آبنائے ہرمز کے بحران کا ذمہ دار نہیں، جنگ فوری طور پر بند کی جائے:روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے بحران کا ذمہ دار نہیں ہے اور خطے میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے بحران کا ذمہ دار نہیں ہے اور خطے میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔

نئی دہلی میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا بنیادی حل جنگ کا فوری خاتمہ اور ایک پائیدار سیاسی حل کی تلاش ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کا بحران پیدا نہیں کیا، جبکہ خطے میں سمندری نقل و حمل کی سلامتی پہلے بھی 100 فیصد یقینی رہی ہے۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق موجودہ کشیدگی کی اصل وجہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بلاجواز جارحیت ہے۔

سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ یہ جارحیت خطے میں ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش ہے، جو ایک خطرناک حکمتِ عملی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ جنگ کو فوری طور پر روکا جانا ضروری ہے تاکہ خطے میں استحکام بحال کیا جا سکے۔

لاوروف نے یہ بھی تجویز دی کہ بھارت ایران اور اس کے عرب دوست ممالک کے درمیان ایک طویل المدتی ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے، کیونکہ اس کے خطے میں متوازن تعلقات موجود ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha