13 مئی 2026 - 23:59
جنگ میں کم از کم 39 امریکی طیارے تباہ ہو گئے، ایک امریکی قانون ساز کا اعتراف

امریکی ایوان نمائندگان کے ایک ڈیموکریٹ رکن نے پینٹاگون کے ایک اہلکار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران ملکی فوج نے کم از کم ۳۹ طیارے کھو دیے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ نمائندے ایڈ کیس (Ed [Edward] Case)، نے منگل کو سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ایک امریکی دفاعی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، 28 فروری 2026ع‍ کو ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ریاستہائے متحدہ نے اپنے 39 طیارے کھو دیئے ہیں۔

کیس نے جب پینٹاگون کے بجٹ اہلکار جے ہورسٹ سے جنگ کے نقصانات کی مقدار کے بارے میں سوال کیا تو کہا: "دی وار زون" (The War Zone) جریدے میں ایک رپورٹ کے مطابق، ہم نے تقریباً 39 طیارے کھو دیئے ہیں۔ یہ رپورٹ تقریباً ایک ماہ قبل کی ہے۔"

کیس نے ہورسٹ سے پوچھا کہ کیا پینٹاگون نے "ان تمام طیاروں کی دیکھ بھال کی لاگت" کا حساب لگایا ہے یا نہیں؟

ہورسٹ نے جواب میں کہا: "اخراجات تو ہیں لیکن میں ترجیح دوں گا کہ آپ کو تحریری جواب دوں اور بالکل بتاؤں کہ وہ اخراجات کتنے ہیں، کیونکہ جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، طیاروں کی مرمت کی لاگت کا حساب لگانا بہت مشکل کام ہے۔"

رپورٹ کی تفصیلات

جس رپورٹ کا کیس نے حوالہ دیا، وہ امریکی دفاعی خبر رساں جریدے "دی وار زون" (The War Zone) نے شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، امریکی فضائیہ نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران قریب 13000 فلائٹ مشنز سرانجام دیئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، 39 طیارے تباہ ہو گئے اور 10 دیگر مختلف سطحوں میں نقصان پہنچا ہے۔

اس رپورٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایک F-35 Lightning II جنگی طیارہ ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا اور ایک Boeing E-3 Sentry (ایواکس طیارہ) بھی [سعودی عرب میں واقع امریکی اڈے شہزادہ سلطان ایئربیس میں] تباہ کر دیا گیا۔

کچھ رپورٹس اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ پینٹاگون کے عہدیدار ایران کے خلاف جنگ کی نامقبولیت (unpopularity) کی وجہ سے بہت شدت سے اس جنگ سے ہونے والے جانی نقصان اور مادی تباہی کے اعدادوشمار کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ۲۸ فروری (سنہ 2026ع‍) کو یہ جنگ اسرائیل کے ان وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے شروع کی تھی کہ ایران کی حکومت تیزی سے گر جائے گی، لیکن اب جب کہ یہ وعدے پورے نہیں ہوئے، وہ اس سے باوقار طریقے سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha