اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی ذرائع کے مطابق خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے ہیں اور وہ اپنے پہلے سے شہید ہونے والے تین بھائیوں کے ساتھ جا ملے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ غزہ شہر پر رات گئے کیا گیا جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے اور اسی دوران عزام الحیہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عزام الحیہ پہلے سے شہید ہونے والے اپنے بھائیوں اسامہ حمزہ اور ہمام کے بعد خاندان کے چوتھے فرد ہیں جو اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہار گئے۔
فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم کے مطابق عزام الحیہ کو نشانہ بنانا ان کے والد پر دباؤ ڈالنے اور انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیادت کو کمزور کرنے کے لیے ان کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنا رہا ہے تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں گی۔
رپورٹس کے مطابق خلیل الحیہ نے پہلے ہی اس حملے میں اپنے بیٹے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ غزہ کے تمام شہری مسلسل خطرے میں ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی قیادت کو مذاکرات میں دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں لیکن یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری حملوں کے باوجود عوام اور قیادت اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ