اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اپنے کمانڈر عزالدین الحداد کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عزالدین الحداد اسرائیلی حملے میں اپنی اہلیہ، بیٹی اور متعدد فلسطینی شہریوں کے ساتھ شہید ہوئے۔ بیان کے مطابق یہ حملہ غزہ شہر کے وسط میں کیا گیا، جسے دشمن کی “بزدلانہ دہشت گرد کارروائی” قرار دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ القسام بریگیڈز نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
آپ کا تبصرہ