اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے واضح کیا ہے کہ جب تک جنگ بندی نہیں ہوتی، کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے عین التینہ میں بعض اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کے دوران کہا کہ تمام امور اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک جنگ بندی کا معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔ ان کے مطابق، لبنان اس مقصد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
نبیہ بری نے لبنان کے صدر جوزف عون کے حالیہ بیان پر بھی تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا: "ان سے پوچھیں کہ جنگ بندی کہاں ہے؟"
واضح رہے کہ صدر جوزف عون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے مذاکرات ممکن نہیں اور کسی بھی معاہدے کے لیے قومی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا تھا کہ آیا موجودہ جنگ قومی اتفاق کے تحت شروع ہوئی تھی۔
آپ کا تبصرہ