25 اپریل 2026 - 06:21
ٹرمپ امریکہ کا احمق ترین صدر ہے، رکن امریکی ایوان نمائندگان

امریکی ایوان نمائندگان نے کہا: ٹرمپ واضح طور پر احمق ترین صدر ہے جو اب تک، وائٹ ہاؤس تک پہنچ پایا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ لیڈر "حکیم جیفریز (Hakeem Jeffries) نے کہا کہ ٹرمپ واضح طور پر احمق ترین صدر ہے جو آج تک وائٹ ہاؤس تک پہنچ پایا ہے۔

ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جنگ میں پھنس جانے کی وجہ سے، اس کو کانگریس کے رکن ڈیموکریٹس کی طرف سے شدید ترین تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ لیڈر "حکیم جیفریز (Hakeem Jeffries) نے نے بدھ کے دن ٹرمپ کو آج تک کا احمق ترین امریکی صدر قرار دیا۔

ٹرمپ کو ـ ایپسٹین فائلز کی رو سے ـ یہودی ریاست کے خونخوار وزیراعظم نیتن یاہو کی بلیک میلنگ میں آکر ایران پر حملہ کرنے کی وجہ سے شدید حملوں کا سامنا ہے، یہاں تک کہ بعض اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ شدید نفسیاتی مرض میں مبتلا ہونے کے بموجب صدارتی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہے چنانچہ اس کو 1967 کی پچیسویں ترمیم کے تحت، اقتدار سے الگ ہونا چاہئے۔

سینٹ میں ڈیموکریٹ راہنما چک شومر نے بھی جمعہ کے روز کہا ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرکے امریکی معیشت، فوجی تیاریوں اور قومی سلامتی کو جنگ سے پہلے کے مقابلے میں، کمزورتر اور زد پذیر تر کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha